Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کئی علاقوں میں بدھ کو بارش کا امکان

بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ کے بالائی مقامات تک پھیل سکتا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے  بدھ کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں توقع ظاہر کی کہ بدھ کو سعودی عرب کے بعض علاقوں میں موسم میں ٹہراو رہے گا۔
جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کا سلسلہ مدینہ منورہ کے بالائی مقامات تک پھیل سکتا ہے۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ، وادی الدواسر، حفر الباطن اور بیشہ میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔

شیئر: