Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اثرا انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ’لرننگ ود آؤٹ بارڈرز‘ کانفرنس

کانفرنس کا مقصد بہترین تعلیمی طریقوں کو فروغ دینا اور تخلیقی طریقوں کے استعمال کے ذریعے فراہم کرنا ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
شاہ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر ’اثرا‘ کی جانب سے سال 2021 کے لیے اپنے پہلے سیشن میں ’لرننگ ودآؤٹ بارڈرز‘ کانفرنس کا آغاز کر رہا ہے۔
العربیہ کے مطابق  یہ کانفرنس 10 اور 11 ستمبر 2021 کے دوران منعقد ہوگی۔
 اس کانفرنس میں ثقافتی سرگرمیوں، مکالموں اور تعلیمی پریزنٹیشنز کا ایک سلسلہ پیش جائے گا جس میں اساتذہ، والدین اور نصابی مواد کے تخلیق کاروں کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
کانفرنس کا مقصد بہترین تعلیمی طریقوں کو فروغ دینا اور جدید ترین تخلیقی طریقوں کے استعمال کے ذریعے ایک تعلیمی پلیٹ فارم بنانا ہے۔
 اس کے علاوہ مختلف ٹولز اور طریقوں کو استعمال کرکے سیکھنے والوں کو ان کے متنوع پس منظر سے قطع نظر ان کی مدد کرنا ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں سے انسانی ترقی پر ٹھوس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کانفرنس میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین سے سیکھنے کے شعبے میں بہت سے نمایاں مقررین شرکت کریں۔

’اثرا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس 10اور11 ستمبر 2021 کے دوران منعقد ہوگی‘ ( فوٹو: العربیہ)

شرکت کریں گے۔ کاروباری اور تعلیمی عمل کی ترقی میں دلچسپی رکھنے والی کے عنوان سے افتتاحی خطاب کریں گی۔
اثرا سینٹر میں ایجوکیشنل پروگرام آفیسر نورہ الزمل نے کہا ہےکہ ’لرننگ ود آؤٹ بارڈرز کانفرنس سیکھنے والوں کے لیے بہترین تعلیمی طریقوں کو فروغ دینے اور انہیں جدید تعلیمی تجربات فراہم کرنے کا موقع فراہم کرے گی‘۔
 

شیئر: