Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل قہر مملکت کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک

یہ جازان سے تقریباً 130 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کا جازان ریجن ماحولیاتی خزانوں اور سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حکام سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق متعدد پروگراموں اور انیشیٹوز کے ذریعے اس کی استعداد کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
سعودی حکام کے ان انیشیٹوز کی بدولت یہ ریجن مملکت کے معروف سیاحتی مقامات میں سے ایک بن گیا ہے۔

جازان ریجن معروف سیاحتی مقامات میں سے ایک بن گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

جبل قہر ملک کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں شامل ہے۔ یہ جازان سے تقریباً 130 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔
اس کی منفرد چٹانیں،ڈھلوان، گہری وادی اور تنگ وادیاں بشمول مشہور وادی لجب حیرت انگیز ہے۔
جبل قہر ایک سحر انگیز جمالیاتی منظر پیش کرتا ہے جو شہروں اور دیہات کے پس منظر کا کام کرتا ہے جہاں کے رہائشیوں نے ناہموار علاقوں کے ساتھ رہنا سیکھا ہے۔

جبل قہر سیاحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے(فوٹو ایس پی اے)

پہاڑوں اور وادیوں میں پودوں کی زندگی کی ایک وسیع اقسام پھلتی پھولتی ہے، بشمول کچھ نایاب درخت الشطب جو کھجور کے درخت، جونیپرز اور پائنس کی طرح ہے۔
جبل قہر سیاحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ کچھ لوگ آرام کرنا چاہتے ہیں اور قدرتی شان و شوکت اور سکون سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
تاریخ اور ورثے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اس علاقے کے سابقہ ​​باشندوں کے ہزاروں سال پرانے آثار بھی موجود ہیں۔

شیئر: