Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور روس کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کا معاہدہ

شہزادہ خالد بن سلمان کا ماسکو پہنچنے پر سعودی سفیر اور ملٹری اتاشی کے ساتھ ساتھ روسی دفاعی عہدیداروں نے استقبال کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے پیر کو ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد روس کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے معاہدے کا اعلان کیا، جس پر انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کرنل جنرل الیگزینڈر فومین کے ساتھ دستخط کیے۔
شہزادہ خالد بن سلمان انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم (ARMY 2021) میں شرکت کے لیے پیر کو روس پہنچے۔
انہوں نے روسی وزیردفاع وزیر سرگئی شوئیگو سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے خطے میں استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کا جائزہ لیا۔‘

شہزادہ خالد بن سلمان انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم (ARMY 2021) میں شرکت کے لیے پیر کو روس پہنچے۔ (فوٹو: ٹوئٹر خالد بن سلمان)

شہزادہ خالد بن سلمان کا ماسکو پہنچنے پر سعودی سفیر اور ملٹری اتاشی کے ساتھ ساتھ روسی دفاعی عہدیداروں نے استقبال کیا۔
ARMY 2021 کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز پیر کو ہوا ہے جو سنیچر تک جاری رہے گا۔
یہ فوجی نمائش روس کے دارالحکومت سے 63 کلومیٹر مغرب میں واقع کوبینکا قصبے میں پیٹریاٹ کانگریس اور نمائشی مرکز میں منعقد کی جا رہی ہے۔

شیئر: