Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتی تعلقات ختم کرنے کے الجزائری فیصلے پر افسوس ہے: مراکش

’الجزائری یکطرفہ فیصلے کے باوجود مراکشی حکومت الجزائری عوام کے ساتھ مخلص رہے گی‘ (فوٹو: المواطن)
مراکشی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ الجزائر کی طرف سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے یکطرفہ فیصلے پر افسوس ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’مراکشی حکومت کے لیے اس یکطرفہ فیصلے کی توجیہ سمجھ سے بالاتر ہے۔‘
’گذشتہ ہفتوں سے غیر معمولی صورتحال پیدا کی گئی جس کے اثرات الجزائری عوام پر بھی منفی رہیں گے۔‘
’مراکشی حکومت بے بنیاد دعوے مسترد کرتی ہے نیز اس کے پیچھے چھپے مقاصد کو بھی رد کرتی ہے۔‘
مراکشی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’الجزائری حکومت کے یکطرفہ فیصلے کے باوجود مراکشی حکومت الجزائری عوام کے ساتھ مخلص رہے گی۔‘

شیئر: