Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سعودی سفیر سے پنجاب کے وزیر مذہبی امور کی ملاقات

سعودی سفیر اور پنجاب کے وزیر مذہبی امور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے صوبہ پنجاب کے وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ نے ملاقات کی۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بدھ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’سفارت خانے آمد پر سعودی سفیر نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔‘
سعودی سفیر اور پنجاب کے وزیر مذہبی امور کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: