Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں جمعرات کو بارش اور ژالہ باری کا امکان

بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ کے بالائی مقامات تک پھیل سکتا ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو مملکت میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جمعرات کو جازان، عسیرِ، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات پر بارش جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’ سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ مدینہ منورہ کے بالائی مقامات تک پھیل سکتا ہے‘۔
قومی مرکز نے بتایا کہ’ اس کا امکان ہے کہ خراب موسم کا سلسلہ مدینہ منورہ کے ساحلی مقامات تک پھیل جائے۔ نجران کے بعض مقامات بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی لپیٹ میں آسکتے ہیں‘۔ 
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ’ جمعرات کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ  درجہ حرارت 47 الاحسا اور حفر الباطن میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی  گریڈ السودۃ میں ہوگا‘۔  

شیئر: