Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں غیرقانونی فوجی وردیاں فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار

حکام نے تین سو سے زائد فوجی بیج، مونوگرام اور وردیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں (فائل فوٹو: شٹرسٹاک)
سعودی عرب میں حکام نے دارالحکومت ریاض میں غیرقانونی طور پر فوجی وردیاں اور سازوسامان  فروخت کرنے والی ایک دکان کو بند کر دیا ہے۔ 
حکام نے تین سو سے زائد فوجی بیج، مونوگرام اور وردیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ 
سعودی وزارت نیشنل گارڑ، وزارت کامرس، قومی سلامتی کے ادارے، ریاض میونسپلٹی اور ریاض لیبر بیورو کی مشترکہ خصوصی ٹاسک فورس نے مقامی پولیس اور پاسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات کی ہیں۔ 
ریاض کی قائم مقام گورنرشہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے تفتیش کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ مستقبل میں اس قسم کے کام روکنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔ 

شیئر: