Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر رحاب عبدالعزیز حسنین ، ملٹی نیشنل ہیلتھ فرم  کی سینئر کنسلٹنٹ

ڈاکٹر رحاب الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ سسٹم میں مہارت رکھتی ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
ڈاکٹر رحاب عبدالعزیز حسنین نے 2020 میں ملٹی نیشنل ہیلتھ فرم IQVIA میں شمولیت اختیار کی تاکہ الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ سسٹم اور جدید ترین حل کے نفاذ میں اپنی مہارت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
عرب نیوز کےمطابق آج کی تعارفی شخصیت میں ڈاکٹر رحاب عبدالعزیز کا ذکر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بطور چینج مینجمنٹ کنسلٹنٹ کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور تین ماہ کے اندر سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر ترقی حاصل کر لی۔

شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں بطوراسسٹنٹ پروفیسر کام کیا۔ (فوٹو ٹوئٹر

ڈاکٹر رحاب عبدالعزیز ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ایکویا کمپنی کے ایک پروجیکٹ کا انتظام سنبھال رہی ہیں۔
انہوں نے  ای ایم آر سسٹم کو لاگو کرتے وقت سماجی اور تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے حکمت عملی اور حل تیار کیے ہیں۔
انہوں نے سائنسی  جائزہ لینے والے جرائد اور رسالوں میں بے شمار سائنسی مضامین لکھے  ہیں اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں اپنا کام سے آگہی مہم بھی جاری رکھی ہے۔
ڈاکٹر رحاب حسنین نے 2020 کے اوائل میں  کوویڈ 19وبائی امراض کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے اپنی تحقیقی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسے منصوبے پر تعاون کیا جس سے دنیا بھر میں استعمال کے لیے ایک پورٹیبل تشخیصی آلہ تیار کرنے میں مدد  ملی ہے۔
ریاض میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں2018 میں ڈاکٹر رحاب حسنین اسسٹنٹ پروفیسر مینجمینٹ کے طور پر کام کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ  ہیلتھ سروسز مینجمنٹ اور بزنس سکلز کورسز پڑھائے۔

ان دنوں وہ امارات میں کمپنی کے ایک پروجیکٹ کا انتظام سنبھال رہی ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)

اس کے علاوہ انہوں نے سی ایس آر اور خواتین کی قیادت پر ایک پینل منظم کیا جس میں ایس ٹی سی، پی ڈبلیو سی اور تداول کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر رحاب نے ایم آئی ٹی ہیکنگ میڈیسن ایونٹ میں بطور سرپرست اور جج بھی خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر رحاب میں سماجی تبدیلی پیدا کرنے کا جذبہ 2016 میں ریاض بلومنگ بی ایس (بلومنگ باکس، برین اینڈ باڈی) میں اپنا انٹرپرائز ڈھونڈنے کی کوشش میں بنیادی پہچان بنا۔
واضح رہے کہ بلومنگ بی ایس صحت مند لنچ باکس اور سکول کینٹین کے انتخاب پیش کرتا ہے اور متوازن طرز زندگی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر رحاب حسنین نے ہیلتھ کیئر سروسز مینجمنٹ میں بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔  وہ ہیلتھ کئیر میں مینجمنٹ پریکٹیشنر بھی ہیں۔
 

شیئر: