Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپکا پاڈوکون ہالی وڈ میں ’کم بیک‘ کے لیے تیار

دیپکا کا کہنا ہے کہ ’میں ایس ٹی ایکس فلمز اور ٹیمپل ہل پروڈکشنز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہوں‘ (فوٹو: شوبز اپ ڈیٹ)
بالی وڈ فنکار ہالی وڈ میں بھی اپنی جگہ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے بالی وڈ کی پگی چاپس ’پرینکا چوپڑا‘ کے بعد کئی اداکاراؤں نے ہالی وڈ میں اپنی قسمت آزمائی جن میں دیپکا پاڈوکون بھی شامل ہیں۔ وہ ہالی وڈ کے سٹار وین ڈیزل کے ساتھ اپنی پہلی ہالی وڈ فلم ’دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔
اب ڈمپل گرل ساڑھے چار سال بعد ہالی وڈ میں رومانٹنک کامیڈی فلم سے اپنا کم بیک کر رہی ہیں۔ انہوں نے ایک رومانٹک کامیڈی فلم سائن کی ہے جس میں وہ نہ صرف اداکاری کریں گی بلکہ اس فلم کی پروڈیوسر بھی وہ خود ہوں گی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق دیپکا کا کہنا ہے کہ ’میں ایس ٹی ایکس فلمز اور ٹیمپل ہل پروڈکشنز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔‘
ایس ٹی ایکس فلمز کے چیئرمین ایڈم فوگلسن نے بھئ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’دیپکا انڈیا سے آنے والی سب سے مشہور اداکارہ ہیں، وہ بہت باصلاحیت ہیں اور بطور بین الاقوامی سپرسٹار وہ آگے بڑھ رہی ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ایروس انٹرنیشنل فلمز کی کئی فلموں میں کامیابی کے بعد ہم ان کے ساتھ ایک رومانٹک کامیڈی فلم پر کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔‘
دیپکا پاڈوکون نے 2020 میں فلم ’چھپاک‘ میں نہ صرف مرکزی کردار ادا کیا تھا بلکہ اس فلم کی پروڈیوسر بھی وہ خود تھیں۔
دیپکا بالی وڈ کے ’بگ بی‘ امیتابھ بچن کے ساتھ’دی انٹرن‘ میں بھی نظر آئیں گی جو اسی نام کی ہالی وڈ فلم کا ری میک ہے۔

شیئر: