افغانوں کی مدد کے لیے امارات کا امدادی سامان کابل پہنچ گیا
افغان عوام کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات نے ادویات اور خوراک پر مشتمل امدادی سامان کا ایک طیارہ کابل بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق اس امداد سے ہزاروں افغان خاندانوں باالخصوص خواتین، بچوں اور عمر رسیدہ افراد کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ فوری امداد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجا گیا ہے تاکہ موجودہ حالات میں افغان عوام کو مکمل مدد فراہم کی جائے۔
متحدہ عرب امارات کی مدد کی پالیسی صرف امدادی اشیا کی فراہمی تک محدود نہیں۔
کچھ دن پہلے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات نے ہزاروں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی۔
اس کے علاوہ ان کے بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام مناسب اقدامات اٹھائے۔