Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عراق بحری تجارت کو فروغ دیں گے، تعاون کا معاہدہ

سعودی عرب کی جانب سے وزیر ٹرانسپورٹ نے معاہدے پر دستخط کیے- (فوٹو العربیہ) 
سعودی عرب اور عراق نے بحری تجارت کو فروغ دینے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان جہاز رانی میں تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے وزیر ٹرانسپورٹ و سربراہ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی انجینیئر صالح الجاسر اور عراقی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر الشبلی نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے سے دونوں ملکوں کی معیشت مضبوط ہوگی- (فوٹو العربیہ)

 یہ  معاہدہ سعودی، عراقی رابطہ کونسل کی طرف سے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مستحکم بنانے اور تعاون کے نئے دروازے کھولنے نیز سٹراٹیجک شراکت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے ضمن میں کیا گیا ہے۔  
جہاز رانی کے شعبے میں عراق اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے دونوں ملکوں کی معیشت مضبوط ہوگی۔ سمندری تجارت کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم ہوگا۔ دونوں ملکوں کے جہاز تجارتی سامان لے کر ایک دوسرے کی بندرگاہ آئیں اور جائیں گے۔ اس کی بدولت دونوں ملکوں کی جہاز راں کمپنیوں اور جہاز رانی کی تعلیم و تربیت دینے والے انسٹی ٹیوٹس کے درمیان تجربات اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ بھی ہوگا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: