Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شیخ محمد بن زاید نے امارات ہیومینیٹرین سٹی کا دورہ کیا

ہیومینیٹرین سٹی میں افغان خاندان عارضی طور پر مقیم ہیں( فوٹو وام)
 ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے امارات ہیومینیٹرین سٹی کا دورہ کیا  ہے جہاں افغان خاندان عارضی طور پر مقیم ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے ہیومینیٹرین سٹی میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہیں ہیومینیٹرین سٹی میں دی جانے والی تمام تر سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔
 امارات ہیومینیٹرین سٹی فی الوقت ان متعدد افراد کی میزبانی کررہا ہے جو امریکہ کی نگرانی میں افغانستان سے نکل کر امریکہ یا کسی اور ملک کےلیے عازم سفر ہیں۔
  شیخ محمد بن زاید نے افغانستان سے آنے والے گروپوں کی روانگی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انہیں امریکی حکام نے عارصی طور پر مقیم افغان شہریوں کی روانگی سے متعلق بریفنگ دی۔
 ابوظبی کے ولی عہد اس موقع پر حکم دیا کہ متحدہ عرب امارات کے مہمانوں کو تمام قسم کی معاونت اور مدد فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات انسانیت کے اس مشن کو انجام دینے کےلیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔

امارات افغانستان سے نکلنے والے پانچ ہزار شہریوں کی عارضی میزبانی کر رہا ہے( فوٹو وام)

یاد رہے کہ امارات ہیومینیٹرین سٹی کا قیام 2020 میں عمل میں آیا تھا اور اسے حفاظت و سلامتی کے بہترین معیار کے تحت پرائیویسی کو یقینی بنانے کےلیے ترتیب دیا گیا تھا۔
واضح  رہے کہ متحدہ عرب امارات نے امریکہ کی درخواست پر افغانستان سے نکلنے والے پانچ ہزار شہریوں کی عارضی میزبانی کی منظوری دی تھی۔

شیئر: