Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کیف اور سلمان خان ’ٹائیگر تھری‘ میں پھر ایک ساتھ

سلمان خان اور کترینہ کیف آخری مرتبہ فلم ’بھارت‘ میں نظر آئے تھے (فوٹو اے ایف پی)
بالی وڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کے لیے روس کے بعد باقی کے سینز ترکی میں فلما رہے ہیں۔
انڈین اخبار ایکسپریس کے مطابق ترکی میں شوٹنگ کے بعد دونوں اداکار ٹیم کے ہمراہ آسٹریا جائیں گے جہاں فلم کی باقی شوٹنگ متوقع ہے۔
فلم کے ہدایتکار منیش شرما کورونا کی عالمی وبا کے باوجود فلم کی شوٹنگ بہترین مقامات پر کرنا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل کترینہ کیف نے روس میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سینٹ پیٹرز برگ کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں۔
تصاویر میں کترینہ کیف کبھی پارکس میں یا پھر گلیوں میں چہل قدمی کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔
ٹائیگر فلم سلمان خان اور کترینہ کیف کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے جس کے تیسرے سیکول کی شوٹنگ جاری ہے۔
ٹائیگر تھری میں سلمان خان انڈین ایجنسی را کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ کترینہ کیف آئی ایس آئی کی ایجنٹ کے طور پر نظر آئیں گی۔
فلم ٹائیگر تھری میں بالی وڈ سٹار عمران ہاشمی ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
سلمان خان اور کترینہ کیف آخری مرتبہ فلم ’بھارت‘ میں نظر آئے تھے جو سنہ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔

شیئر: