Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات 

انسانی و امدادی خدمات کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے پیر کو مملکت میں متعین امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رسا ں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مملکت اور امریکہ کے درمیان انسانی و امدادی خدمات کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت، تعاون کی راہوں اور امداد کے طریقوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے امریکی وفد کو شاہ سلمان مرکز کا  تعارف کرایا۔(فوٹو ایس پی اے)

ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے امریکی وفد کو شاہ سلمان مرکز کا  تعارف کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز نے 69 ممالک میں ملکی علاقائی اور بین الاقوامی شرکا کے تعاون سے امدادی پروگرام کیے ہیں۔ سب سے زیادہ پروگرام یمن میں کیے گئے۔
امریکی ناظم الامور نے مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور امریکہ  کے دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

شیئر: