Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق فرانسیسی فٹبالر 40 سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے

ایڈمز نے 15ماہ ہسپتال میں گزارے تھے اس کے بعد ان کی بیوہ برنیڈیٹ نے باقی زندگی ان کا خیال رکھا۔ (فوٹو: آرچھی سپورٹس)
فرانس کے سابق فٹبالر 40 سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جواں پیئرے ایڈمز کی عمر 73 سال تھی اور وہ 40 سال سے کوما میں تھے۔
ستر کی دہائی میں ایڈمز 22 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ  لیا۔
1982 میں معمول کے گھٹنے کے آپریشن کے دوران اینستھیزیسٹ (بے ہوش کرنے والا ڈاکٹر) کی غلطی کی وجہ سے کوما میں چلے گئے۔
اینستھیزیسٹ  پر اس دن آٹھ مریضوں کی ذمہ داری تھی۔ ہسپتال کا زیادہ تر عملہ ہڑتال پر تھا اور ایڈمز کے لیے ایک ٹرینی کو چھوڑ دیا گیا تھا۔
نوے کی دہائی میں دونوں پر فرد جرم عائد ہوا اور ایک مہینے کی سزا سمیت 890 ڈالر جرمانہ کیا گیا۔
ٹرینی نے بعد میں بتایا تھا کہ ’اس کام کے لیے وہ پوری طرح تیار نہیں تھے۔
ایڈمز نے 15ماہ ہسپتال میں گزارے تھے اس کے بعد ان کی بیوہ برنیڈیٹ نے باقی زندگی ان کا خیال رکھا۔
2007 میں انہوں نے اپنے شوہر کے حوالے سے کہا تھا کہ ’وہ محسوس کر سکتے ہیں، سونگھ سکتے ہیں، سن سکتے ہیں اور چھلانگ بھی لگاتے ہیں جب کتا بھونکتا ہے لیکن وہ دیکھ نہیں سکتے۔
ان کے دو بیٹے ہیں۔ انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو 2016 میں بتایا تھا کہ اینستھیزیسٹ اور ٹرینی کو سزا ہونے باوجود ہسپتال نے ان سے کبھی معذرت نہیں کی۔
ایڈمز 1984میں ڈاکار میں پیدا ہوئے تھے۔

شیئر: