Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری پرامن افغانستان کے لیے کردار ادا کرے: شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اس اہم موڑ پر وہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے عالمی رابطوں کو فروغ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ’مشترکہ کوششوں سے ہی افغانستان کو انسانی المیے اور معاشی مشکلات سے بچا سکتی ہیں۔‘
افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امن سے علاقائی ممالک کی سرحدیں محفوظ، افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، افغانستان میں معاشی بہتری اور علاقائی معاشی روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
پاکستانی وزیر خارجہ کی زیر صدارت ہونے والے ورچوئل اجلاس میں چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن کے حوالے سے پاکستان کی تعمیری اور مثبت علاقائی اپروچ کو سراہا۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ’نئے حقائق ہم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پرانے زاویوں سے دیکھنا ترک کر دیں۔ نئی بصیرت کے تحت حقیقی اور قابل عمل نقطہ نظر اپنایا جائے۔
شاہ محمود کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا ہے ان تمام کوششوں کا محور افغان عوام ہونے چاہییں جنہوں نے گذشتہ چالیس سالوں بہت کچھ برداشت کیا ہے۔ حالیہ پیش رفت کے نتیجے میں ترجیح ہونی چاہیے کہ افغانستان میں انسانی المیہ اور معاشی بدحالی جنم نہ لے سکیں۔
اجلاس میں شامل تمام فریقوں کا اتفاق تھا کہ ’افغانستان میں امن سے خطے کو فوائد حاصل ہوں گے۔ افغان عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری باہمی رابطوں اور کوششوں میں تیزی لائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کی حالیہ صورت حال سے جنم لینے والی مشکلات کے حل اور علاقائی استحکام و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پیدا ہونے والے امکانات کو عملی شکل دینے سے متعلق جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ان اقدامات کا جائزہ لیا گیا جو افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو پرامن اور مستحکم افغانستان کے مشترکہ مقصد کے لئے مل کر کام کرنے اور مضبوطی معاشی روابط کی استواری کے ایجنڈے کو عملی شکل دینے کے لیے ناگزیر ہیں۔ 
افغانستان میں نئی عبوری سیاسی سیٹ اپ پر دفتر خارجہ کا ردعمل
افغانستان میں بدلتی صورت حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں
امید ہے کہ افغانستان میں نئے سیاسی انتظام کے تحت امن و استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان مستحکم، پرامن اور خوش حال افغانستان کے لیے پرعزم ہے۔‘
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ’افغان عوام کی ترقی اور ضروریات پوری ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔‘

شیئر: