Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن کریں یا اعلان کریں کہ آپ حکومت کے سہولت کار ہیں: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے کہا کہ ’دوغلی پالیسی نہیں چلے گی (فوٹو اے ایف پی)
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ’دوغلی پالیسی نہیں چلے گی یا اپوزیشن کریں یا اعلان کریں کہ آپ حکومت کے سہولت کار ہیں۔‘
بلاول بھٹو نے جمعرات کو رحیم یار خان میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ ’ان کی جماعت مستقبل میں نہ صرف وفاق بلکہ صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’پیپلز پارٹی کے جیالے ساتھ مل کر پورے ملک میں محنت کریں تو وفاق کی زنجیر پیپلز پارٹی پورے ملک میں راج  کرے گی اور عوامی حکومت لے کر آئی گی۔‘
بلاول بھٹو نے کہا کہ ’یہ ملک عوامی حکومت کو ترس گیا ہے۔ اس ملک نے میاں صاحب کی حکومت بھی دیکھی اور خان صاحب کو بھی بھگت رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ملک میں تاریخی بے روزگاری ہے۔ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہے۔‘
’90 روز میں کرپشن ختم کرنے، ایک کروڑ نوکریاں دینے، پچاس لاکھ گھر بنانے، پاکستان کی عزت کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ہر وعدہ دھوکہ نکلا۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ’ایسا نہیں ہو سکتا کہ ووٹ کی عزت کی بات ہو اور ووٹ کے استعمال کے وقت بھاگ جائیں۔‘
بلاول بھٹو نے کہا کہ ’اپوزیشن مل کر جدوجہد کرے۔ بزدار کٹھ پتلی ہے وہ گر جائے گا، تو عمران خان خود بخود گر جائے گا۔‘

شیئر: