Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت افرادی قوت نے متوفی سعودی کے ورثا کو 1.3 ملین ریال دلوا دیے

وزارت نے دوستانہ ماحول میں تنازع طے کرا دیا- (فوٹو سبق)
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے متوفی سعودی ملازم کے حقوق اور  واجبات کی مد میں وارثوں کو 1.3 ملین ریال دلوا دیے۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کے ماتحت مصالحتی ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد الحربی نے بتایا کہ ایک ادارے کے متوفی سعودی ملازم کے ورثا نے حقوق کی وصولی کے لیے وزارت سے رجوع کیا تھاـ
ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کے حل کے لیے وارثوں اور تجارتی ادارے کے نمائندے کی دو ملاقاتیں کرائی گئیں۔ دونوں کا موقف سن کر ہم آہنگی پیدا کر کے دوستانہ ماحول میں تنازع طے کرا دیا گیا- 
الحربی نے بتایا کہ دونوں میٹنگیں آن لائن تھیں، فریقین کا نقطہ نظر سنا گیا، دونوں کے درمیان اختلاف دور کرکے ثالثی کی گئی، بالاخر فریقین کے لیے قابل قبول حل نکال لیا گیا- 
الحربی نے توجہ دلائی کہ مصالحتی ادارے کا بنیادی اصول یہ ہے کہ آجر اور اجیر کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو دوستانہ ماحول میں حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے- فریقین کو سن کر ان کے درمیان تنازع کی خلیج پاٹنے کی کوشش کی جاتی ہے اگر معاملہ نہیں بنتا تو ایسی صورت میں کیس لیبر کورٹ کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: