Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے کیسز کم ہوگئے، چوبیس گھنٹے میں 744 نئے مریض

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 27 ہزار 541 ہوگئی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ جمعہ 10 ستمبر کو 744 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں  ایجنسی وام نے وزات صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 27 ہزار 541 ہوگئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’  پچھلے چوبیس 24 گھنٹوں کے دوران جدی دتخیصی آلات کی مدد سے مزید 2 لاکھ 68 ہزار 878 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
’متاثرہ مریضوں میں سے مزید 961 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 18 ہزار 218 ہوگئی ہے‘۔ 
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 مریض چل بسے،مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 60 ہوگئی۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 90 ہزار 610 خوراکیں دی گئی ہیںط اب تک ویکسین کی مجموعی طور پر ایک کروڑ 88 لاکھ 17 ہزار 151 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: