Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں ٹریول گرین لسٹ اپ ڈیٹ، یکم ستمبر سے عملدرآمد

 پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش کے نام گرین لسٹ سے باہر ہیں( فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی محکمہ ثقافت و سیاحت نے ابوظبی آنے والے مسافروں کے لیے گرین لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس پرعمل درآمد یکم ستمبر 2021 سے ہوگا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق گرین لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کو ابو ظبی آمد پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی سے استثنی ہوگا۔

ابو ظہبی پہنچنے پر بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔(فوٹو وام)

گرین لسٹ میں شامل ممالک کے شہری ابوظبی آمد سے کم از کم 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کرائیں جبکہ ابو ظہبی پہنچنے پر بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
ان ممالک میں سعودی عرب، کویت، بحرین، اردن، جزائر مالدیپ، سلطنت عمان، قطر، سنگاپور، چین، برونائی، پرتگال، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، اردن، کینیڈا، نیوزی لینڈ، ناروے، یونان، بیلجیئم، اٹلی، ہالینڈ، کروشیا، جاپان، ہانگ کانگ، ڈنمارک آسٹریلیا اور دیگر ممالک شامل ہیں جبکہ  پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش کے نام گرین لسٹ سے باہر ہیں۔

شیئر: