Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیگو سے فارمولا1 کار کا سب سے بڑا مجسمہ تیار کیا جائے گا

’فارمولا1 کار کے مجسمے کے لیے 5 لاکھ لیگو کے مکعب درکار ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں فارمولا 1 کار کا لیگو سے  تیار جانے والاسب سے بڑا مجسمہ بنایا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی لیگ برائے کار و بائیک نے کہا ہے کہ ’سرگرمی 15 ستمبر سے شروع ہوگی جس میں حصہ لینے والے لیگو خرید کر انتظامیہ کو دیں گے‘۔
’لیگو خریدنے کے لیے دی جانے والی رقم احسان رفاہی تنظیم کے سپرد کی جائے گی جس سے معاشرتی فلاحی کام کئے جائیں گے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ہم لیگو سے تیار کی جانے والی فامولا 1 کی گاڑی کا سب سے بڑا مجسمہ بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کریں گے‘۔
’جدہ کے ریڈ سی مال میں سرگرمی میں حصہ لینے والے شرکا لیگو جمع کراسکتے ہیں، یہ کام 15 ستمبر سے شروع ہوگا‘۔
’لیگو سے بنی کار کے مجسمے کے لیے 5 لاکھ لیگو کے مکعب درکار ہیں، اس میں وسیع پیمانے پر لوگ حصہ ڈال کر رفاہی کام میں شامل ہوسکتے ہیں‘۔
 

شیئر: