Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 17 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار

’گرفتار شدگان میں 6594 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘ (فوٹو: سبق)
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب میں 17 ہزار 598 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ تعداد 2 ستمبر سے 8 ستمبر تک کی ہے‘۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں 6594 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
’اسی طرح 9229 گرفتار شدگان سرحدوں کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 1775 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’مشترکہ کمیٹی نے ملک بھر میں غیر قانونی تارکین کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے 202 افراد ایسے تھے جو سعودی عرب کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں 48 فیصد یمنی، 49 فیصد ایتھوپین جبکہ 3 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے تھے‘۔
’اسی طرح 21 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہےتھے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں 12 افراد ایسے ہیں جنہیں غیر قانونی تارکین کو سہولت دینے پر حراست میں لیا گیا ہے‘۔

شیئر: