Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی مصر میں ’برائٹ سٹار 2021‘ مشقوں میں شرکت

بری فوج کا فضائی دستہ مشقوں میں شریک ہے(فوٹوٹوئٹر وزارت دفاع)
مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس  پر ’برائٹ سٹار 2021‘ کے عنوان سے  ہونے والی مشقوں میں سعودی افواج حصہ لے رہی ہیں۔
سعودی وزارت دفاع نے ٹوئٹر پربیان میں واضح کیا ہے کہ  چھاتہ بردار دستہ، سپیشل سیکیورٹی دستہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے  اسلحہ کی صفائی والا دستہ اور بری فوج کا فضائی دستہ مشقوں میں شریک ہے۔

دونوں افواج کے  کمانڈروں نےخصوصی سیمینار کا انعقاد بھی کیا ( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

سعودی افواج نے گولہ بارود سے نشانے بازی، چھاتہ بردار فوج اتارنے اور دشمن کے ٹھکانے پر قبضہ کرنے اور محاذ جنگ کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ کے اثرات سے صاف کرنے کی مشقیں کی ہیں۔
اسی دوران افواج کے کمانڈروں نےخصوصی سیمینار کیا جبکہ حقیقی جنگ کی صورتحال فرض کرکے مشقیں کی گئی ہیں۔ میدان جنگ میں رونما ہونے والی اچانک تبدیلیوں سے نمٹنے کی مشق بھی کی گئی۔

شیئر: