Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعتی سرمایہ کاری میں تو سیعی پروگرام  کے لیے آرامکو کے معاہدے

صنعتی سرمایہ کاری کا وسیع البنیاد پروگرام شروع کیا گیا ہے( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی آرامکو  نے صنعتی سرمایہ کاری میں توسیعی پروگرام  کے لیے معاہدے اور 22 نئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط  کیے ہیں۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی آرامکو نے (نماعات آرامکو) کے عنوان سے صنعتی سرمایہ کاری کا وسیع البنیاد پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد اقتصادی تنوع اور ترقی کےعمل کو آگے بڑھانا ہے۔
آرامکو کے چیئرمین یاسر الرمیان نے کہا کہ آرامکو مملکت میں صنعتی ٹیکنالوجی اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں قائدانہ کردار ادا کررہی ہے۔ نماعات پروگرام اسی کا حصہ ہے۔ اس  قسم کے اقدامات سے معاشی فروغ اور تنوع دونوں ہدف حاصل ہوں گے۔ 
آرامکو نے ڈی ایچ ایل، فیولیا، ایئر لیکوڈ، ہیلبرٹن، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ، بیکرہیوز، لینڈ شلمبرگر جیسی کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتیں کی ہیں۔
علاوہ ازیں اے آئی سی، جی ایس ڈبلیو، سیانک، سندان، نوفل العربیہ، سامسنگ، ہیونڈائی، سایم، الیون، گرین گروز، ہینول، گلف موڈلر انڈسٹری، آرمورک، شیل، اے ایم جی، ایڈوانسڈ میتالوریجیکل گروپ، افیفا، باؤسٹل جیسی کمپنیوں کے ساتھ بھی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

شیئر: