Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرسری کے بچوں کے لیے 45 فیصد خواتین ٹیچرز

وزارت تعلیم  نے نرسری سکولوں میں گنجائش بڑھا دی ہے۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے دوران نرسری کے بچوں کے لیے 45 فیصد خواتین ٹیچرز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ سعودی وژن  2030 کے اہداف کے تحت مملکت کے تمام  صوبوں اور کمشنریوں میں نافذ کیا جائے گا۔
سال رواں کے دوران سرکاری، نجی اور غیرملکی نرسری سکولوں میں داخل طلبہ کی تعداد 300329 ہے۔ وزارت تعلیم  نے نرسری سکولوں میں طلبہ کےلیے گنجائش بڑھا دی ہے۔
وزارت تعلیم نے سال رواں کے دوران تدریس کے نئے طریقے اور جدید کورس نافذ کرنے کی کوشش کی ہے۔
وزارت تعلیم چاہتی ہے کہ نرسری کے بچوں کا کورس نیا ہو اسی لئے نئے تعلیمی سال کے دوران قومی کورس نافذ کیا جارہا ہے۔

شیئر: