Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون نے بزرگوں کے لیے وضو کا آلہ ایجاد کرلیا

’اس سے بزرگوں کو پیر دھونے میں بہت آسانی ہوگی نیز پانی کا ضیاع بھی بہت کم ہوگا‘ (فوٹو: عاجل)
 ایک سعودی خاتون نے معمر اور معذور افراد کی سہولت کے لیے وضو کا آلہ ایجاد کر لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایجاد شدہ آلے کو سعودی بورڈ برائے کاپی رائٹ میں اندراج کرلیا گیا ہے۔
سعودی خاتون رولا بکر نے الاخباریہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وضو کا نیا آلہ معمر، بزرگ اور معذور افراد کے لیے بہت مفید ہوگا‘۔
’اس سے انہیں پیر دھونے میں بہت آسانی ہوگی نیز اس سے پانی کا ضیاع بھی بہت کم ہوجائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آلے میں دو ٹوٹیاں ہیں، ایک ٹوٹی اوپر ہے جس سے ہاتھ منہ دھوئے جاسکتے ہیں جبکہ ایک ٹوٹی نیچے  ہے جس سے پیر دھوئے جاسکتے ہیں‘۔
انہوں نے  کہا ہے کہ ’آلے میں وضو کے اعضا خشک کرنے کی بھی سہولت موجود ہے‘۔
خاتون نے کہا ہے کہ ’آلہ ایجاد کرکے اسے تیار کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا ہے‘۔
’میری خواہش ہے کہ یہ آلہ ہر بزرگ اور معذور شخص کے لیے دستیاب ہو اور اسے خیراتی تنظیموں کی سرپرستی حاصل ہوجائے‘۔

شیئر: