Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خارجہ شاہ محمود سے اماراتی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ (فوٹو: اے پی پی)
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
بدھ کو پاکستان کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین بات چیت میں کثیرالجہتی دو طرفہ تعلقات، تمام شعبوں میں تعاون پر اور علاقائی امور سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں تعاون کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب کو دبئی میں منعقد ہونے والے ایکسپو 2020 کے بہترین انتظامات پر مبارکباد دی اور ایکسپو کی شاندار کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور بشمول افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

شیئر: