Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے 5 علاقوں میں جمعے کو تیز ہواؤں اور بارش کا امکان

جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں ہوگا- (فوٹو ایس پی اے)
موسمیات کے قومی مرکز نے  توقع ظاہر کی ہے کہ جمعے کو جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو مکہ مکرمہ ریجن میں جنوبی ساحلوں پر گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے  گی- 
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ جمعے کو بحراحمر میں ہواؤں کا رخ شمال سے مغرب کی جانب ہوگا- فی گھنٹہ رفتار  20 تا  40 کلو میٹر تک ہوگی- شمالی علاقوں میں ہوا کی رفتار  48 کلو میٹر تک پہنچ جائے گی- سمندر میں لہریں  3 میٹر تک اونچی رہیں گی- 
خلیج عرب کے حوالے سے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوگا فی گھنٹہ رفتار  35 کلو میٹر تک ہوگی- لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی- 
قومی مرکز نے بتایا کہ جمعے کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ الاحسا اور سب سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: