Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقل مکانی کرنے والے سینکڑوں پرندے نیو یارک کی بلند عمارتوں سے ٹکرا کر ہلاک

پرندوں کے عمارت کی کھڑکی سے ٹکرا کر ہلاک ہونے کی تصویر آڈوبن کے ایک رضاکار نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے (فوٹو: میلیسا بریئر)
نیویارک سے نقل مکانی کرنے والے سینکڑوں پرندے رواں ہفتے شہر کے گلاس ٹاور سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئے ہیں جس کی تصویر پرندوں کے تحفظ کی غیر منافع بخش ماحولیاتی تنظیم آڈوبن کے ایک رضاکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ 
خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق کنزرویشن ایند سائنس کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کیٹلین پارکنز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ایویان پرندے کی ہلاکت کی شرح سب سے زیادہ تھی تاہم، نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی بلند و بالا عمارتیں مسلسل مسئلہ ہیں جس کی نشاندہی آڈوبن سالوں سے اپنی ڈاکیومنٹری کے ذریعے کرتا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’پیر اور منگل کی درمیانی رات طوفانی موسم بھی ان ہلاکتوں کی وجہ بنا ہے۔ ہمارے یہاں بڑا طوفان تھا اور بہت عجیب موسم تھا جس کی وجہ سے پرندے کھڑکیوں سے ٹکرا گئے۔‘
پارکنز نے کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ طوفان کی وجہ سے پرندے نیچے کی طرف آئے اور بے سمت ہو گئے۔‘
آڈوبن کی ڈاکیومنٹری میں یہ بتایا گیا تھا کہ نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی ہلاکت کی شرح میں اضافہ بہار اور خزاں کے درمیان دیکھا گیا ہے۔
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاورز کے قریب  اڑنے والے تین سو کے قریب پرندوں کے حوالے سے ٹویٹ کرنے والے آڈوبن کے رضاکار میلیسا بریئر کا کہنا ہے کہ ’جیسے ہی میں عمارت میں داخل ہوا  فٹ پاتھ  پر پرندے ہی پرندے تھے۔ شمال، جنوب، مغرب ہر طرف پرندے تھے۔‘
آڈوبن تنظیم چاہتی ہے کہ پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کو کم کرنے کے لیے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور دیگر عمارتوں میں رات کے وقت روشنی مدہم کی جائے تاکہ پرندوں کو دکھائی دے سکیں۔
پارکنز کہتی ہیں کہ ایسا کریں تاکہ وہ (پرندے) دیکھ سکیں اور یہ جان سکیں ایک وہاں ایک مضبوط رکاوٹ حائل ہے جس سے وہ اڑ کر نہیں گزر سکتے۔

شیئر: