Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

مقامی لوگوں نے دو زخمی فوجیوں کو باہر نکالنے میں مدد کی۔ (فوٹو: انڈیا ٹو ڈے)
انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں انڈین فوج کا ایک ہیلی کاپٹر جس میں دو افراد سوار تھے ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق منگل کو ہونے والے اس حادثے کے حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ دھند کے باعث علاقے میں حد نگاہ کم ہو گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
ڈی آئی جی اودھم پور سلیمان چودھری نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی اور شیو گڑھ دھر کے لیے ٹیمیں روانہ کی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں زیادہ دھند کی موجودگی کی وجہ سے حد نگاہ کم تھی۔
ریسکیو ٹیمیں بعد میں موقع پر پہنچنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ مقامی لوگوں نے دو زخمی فوجیوں کو باہر نکالنے میں مدد کی۔
ایک بیان میں بھارتی فوج نے کہا کہ 'آج پٹنی ٹاپ کے علاقے میں ایک ٹریننگ سارٹی کے دوران بھارتی فوج کا ایک چیتا ہیلی کاپٹر ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھار علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ دو پائلٹ زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔'
خیال رہے کہ تین اگست کو بھی بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں رنجیت ساگر ڈیم جھیل میں گر گیا تھا، جس کے بعد حکام نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

شیئر: