Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 خمیس مشیط پرحوثیوں کا حملہ ناکام، عرب اتحاد نے تین ڈرون تباہ کردیے

ڈرونز شہری آبادی اور نجی املاک کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے تھے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں اتحادی افواج نے کہا ہے کہ  منگل کو حوثی ملیشیا نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حو ثیوں کی طرف سے تین بارودی ڈرونز شہری آبادی اور نجی املاک کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے تھے‘۔
’سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں ڈرونز کو فضا میں مار کر ناکارہ بنادیا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’شہری آبادی، نجی املاک اور سرکاری تنصیبات کی حفاظت اور سلامتی کے لیے تمام آپریشنل کارروائیوں کے لیے تیار ہیں‘۔
 

شیئر: