Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونان میں مشترکہ مشقوں میں سعودی بری افواج کی شرکت

’مشترکہ مشقوں میں امارات اور مصر کی بری فوج بھی شرکت کر رہی ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی بری افواج مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لیے یونان پہنچ گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آج منگل کو یونان میں بری افواج کی سپیشل فورس کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگا۔
سعودی افواج کی یونان آمد پر ان کا استقبال مشقوں کے ادارے کے سربراہ کرنل خالد العلیان اور یونان میں سعودی سفارتخانے میں متعین عسکری امور کے رابطہ افسر لیفٹیننٹ راشد العبودی نے کیا ہے۔
یاد رہے کہ یونان میں منعقد ہونے والی مشترکہ مشقوں میں امارات اور مصر کی بری افواج بھی شریک ہے۔
مشترکہ مشقوں کا مقصد مسلح افواج کے جوانوں کی تربیت، عسکری ہنر اور نئی ٹیکنیک سکھانا ہے۔
شریک ممالک کے افواج کے درمیان تجربات کا تبادلہ بھی مشترکہ مشقوں کے مقاصد میں شامل ہے۔

شیئر: