Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر افسوس، جیت کرکٹ کی ہوگی: برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے پاکستان کے ساتھ میچز منسوخ کرنے کا فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کا ہے جو ایک خودمختار ادارہ ہے۔ مجھے اس فیصلے پر بہت افسوس ہے۔
کرسچن ٹرنر نے منگل کو اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’برطانوی ہائی کمیشن نے کرکٹ ٹیم کے دورے کی حمایت کی اور سکیورٹی بنیاد پر دورہ ملتوی کرنے کی ایڈوائس نہیں دی تھی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا چیمپیئن رہا ہوں۔ برطانوی کرکٹ ٹیم کے خزاں 2020 کے دورہ پاکستان کے لیے دگنی کاوشیں کروں گا۔‘
’پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں جس نے دورہ یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’امید ہے پاکستان کے کرکٹ اسٹیڈیمیز میں دوبارہ جوش و خروش دیکھوں گا۔ آخر میں جیت کرکٹ ہی کی ہو گی۔‘
خیال رہے کہ پیر کو انگلش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی کی بنیاد پر اپنی ٹیم کے پاکستان کے ساتھ طے شدہ میچز منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ای سی بی کے اس اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سخت ردعمل دیا تھا۔
ادھر بعض برطانوی کھلاڑی اور کرکٹ مبصرین بھی انگلش کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔

شیئر: