Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ ’خوفناک‘ شام جب مہیش بھٹ نے پروین بابی کو چاقو پکڑے دیکھا

مہیش بھٹ نے بتایا کہ مشہور ماہر نفسیات سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ پروین بابی شیزوفرینیا میں مبتلا ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
70 کی دہائی میں بالی وڈ بے شمار تبدیلیوں کے مراحل سے گزر رہا تھا جن میں نئے چہرے، شورشرابے والی موسیقی، مختلف قسم کی فلمیں انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا رہی تھیں، یہ وہی وقت تھا جب ہندی فلم انڈسٹری میں آئے روز تعلقات کے بننے اور ٹوٹنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں۔
آج ہم آپ کو اس زمانے میں واپس لیے چلتے ہیں جب پروڈیوسر اور یداہتکار مہیش بھٹ نے بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پروین بابی کو ’ڈیٹ‘ کرنا شروع کیا تھا۔
انڈین انٹرٹینمنٹ کی ویب سائٹ زوم کے مطابق مہیش بھٹ کے پروین بابی کے ساتھ تعلقات کی یہ افواہیں اس وقت سچ ثابت ہوئیں جب خود مہیش بھٹ نے اپنے کئی انٹرویوز میں ان خبروں کی تصدیق کی۔
’فلم فیئر‘ میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں مہیش بھٹ نے 1979 کی ایک ’خوفناک‘ شام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پروین بابی کے جوہو اپارٹمنٹ میں جب داخل ہوئے تو انہوں نے اداکارہ کی والدہ کو کوریڈور میں بیٹھے دیکھا جنہوں نے سرگوشی میں کہا کہ ’دیکھو پروین کو کیا ہوگیا ہے۔‘
مہیش بھٹ نے بتایا کہ ’میں بیڈروم میں داخل ہوا جہاں ڈریسنگ ٹیبل پر لاتعداد پرفیوم رکھے ہوئے تھے، پروین نے ایک فلم کا کاسٹیوم پہن رکھا تھا اور وہ دیوار اور بستر کے درمیان سہمی بیٹھی ہوئی تھیں۔ ان کے ہاتھ میں چاقو تھا، میں نے پوچھا آپ کیا کر رہی ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ مجھے مارنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ میرے اوپر فانوس گرا دیں گے۔ انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے باہر لے گئیں۔‘
مہیش بھٹ نے ماضی کی اس یاد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مشہور ماہر نفسیات سے رابطہ کیا جنہوں نے کہا کہ پروین بابی شیزوفرینیا میں مبتلا ہیں۔

شیئر: