Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون 13 کی لانچنگ میں زینت امان کا ’دم مارو دم‘

زینت امان نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ’1971 کا گانا اب بھی گونج رہا ہے‘ (فوٹو: ٹویک انڈیا)
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے منگل کو آئی فون 13 کا نیا ماڈل متعارف کرایا جس کے فیچرز پر تو صارفین تبصرے کر رہے ہیں لیکن اس آئی فون کی لانچنگ کے حوالے سے ایک اور چیز جس نے انڈین صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی وہ تھی بیک گراؤنڈ میوزک۔۔۔
یہ میوزک تھا مشہور فلم ’ہرے راما ہرے کرشنا‘ کے گانے ’دم مارو دم‘ کا جو زینت امان پر فلمایا گیا تھا۔
انٹرٹینمنٹ سے متعلق خبروں کی انڈین ویب سائٹ اینٹرٹینمنٹ ٹائمز نے اس بارے میں زینت امان کے تاثرات جاننے کے لیے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ’یہ فلم کھٹمنڈو میں شوٹ ہوئی تھی اور جب میں نے پہلی بار یہ گانا سنا تھا تو مجھے بے حد پسند آیا تھا لیکن مجھے یہ بالکل توقع نہیں تھی کہ اس قدر مقبول ہو جائے گا۔‘
زینت امان جنہیں ’دم مارو دم گرل‘ بھی کہا جاتا ہے، نے بتایا کہ ’ہر کوئی آج بھی مجھ سے اسی گانے کے بارے میں بات کرتا ہے۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ’ہرے راما ہرے کرشنا‘ کا 1971 کا گانا اب بھی گونج رہا ہے۔ کیا کہنے!‘
زینت امان ستر کی دہائی کی بالی وڈ کی مقبول اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ’قربانی‘، ’یادو کی بارات‘، ’ہرے کرشنا ہرے راما‘ اور ’دم مارو دم‘ جیسی فلموں میں ادکاری کی ہے۔

شیئر: