Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برائٹ سٹار 2021 فوجی مشقیں ختم ، سعودی کمانڈر کی شرکت

محاذ جنگ کے متعدد معرکوں کی مشقیں کی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس پر ہونے والی برائٹ سٹار 2021 فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔
سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ فہد المطیر  نے اختتامی مشقوں میں شریک ہوئے۔ فوجی دستوں کے کمانڈر اور قاہرہ کے سعودی سفارتخانے میں آرمی اتاشی بھی ہمراہ تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق برائٹ سٹار 2021 نامی فوجی مشقوں میں مصر، امریکہ، برطانیہ، یونان، اردن، پاکستان، قبرص کے علاوہ دیگر تیرہ ممالک مبصر کی حیثیت سے شریک تھے۔

 مشقوں میں شریک سعودی افواج نے حربی لیاقت کا مظاہرہ کیا(فوٹو ایس پی اے)

 اختتام  پر محاذ جنگ کے متعدد معرکوں کی مشقیں کی گئی ہیں۔ لڑاکا ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سپیشل فورس اتارنے کی مشق کی گئی۔
 چھاتہ بردار فوج اتارنے کی کارروائی بھی عمل  میں لائی گئی۔ برائٹ سٹار مشقوں میں شریک سعودی افواج نے حربی لیاقت کا مظاہرہ کیا۔

فوجی دستوں کے کمانڈر اورسعودی آرمی اتاشی بھی موجود تھے( فوٹو ایس پی اے)

 برائٹ سٹار فوجی مشقوں میں سعودی افواج کی شرکت ایک مقررہ پروگرام کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔
سعودی عرب اپنے تمام فوجی افسران کو جنگی تجربات اور حربی استعداد بڑھانے کے لیے مختلف برادر اور دوست ملکوں کے ساتھ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کا مکمل پروگرام ترتیب دیے ہوئے ہے۔

شیئر: