Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شفاف الیکشن کا ہمارا مطالبہ الیکشن کمیشن، عدلیہ، تمام اداروں سے ہے‘

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ 2023 میں قوم کو شفاف الیکشن دینے کا ہے اور شفاف الیکشن کا ہمارا مطالبہ الیکشن کمیشن، عدلیہ، مقننہ اور تمام اداروں سے ہے۔

راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ کنٹونمنٹ کے الیکشن میں عظیم کامیابی پر کورکنوں کو مبارک دینے آئے ہیں۔

راولپنڈی والوں آپ نے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، لاہور میں بھی ہم نے بڑی شاندار فتح حاصل کی لیکن پنڈی کا کوئی مقابلہ نہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ کمٹونمنٹ بورڈز وہ جگہیں ہیں جہاں پر آج سے دس بارہ سال پہلےپی ٹی آئی نے آنکھ کھولی تھی لیکن آپ نے اس الیکشن میں اس کنٹونمنٹ بورڈز میں پی ٹی آئی کو سیاسی نیند سلا دیا۔

’یہ شفاف الیکشن ہوئے، کوئی مداخلت نہیں ہوئی ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو 2023 میں شفاف الیکشن کرانے ہوں گے۔ ان شاء اللہ 2023 میں پی ٹی آئی کو ہمشیہ کے لیے سیاسی طور پر دفن کر دیں گے۔‘

ااپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ’ٓج سوا تین برس بعد لوگوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔اس ملک میں ہر طقبے میں شعور پیدا ہو گیا ہے کہ اس سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک میں تباہی مچا دی ہے۔‘

’2018 میں  اگر شفاف الیکشن ہوتے تو نواز شریف چوتھا الیکشن جیت کر پاکستان کو ترکی کے ہم پلہ بنا دیتا۔‘

’آج آٹا ، دال اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بجلی کے بل بجلی بن کر عوام پر گر رہے ہیں اور یہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہتا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ آپ نے پاکستان کو معاشی طور پر برباد کر دیا ہے۔ آپ نے قرضے لے کر پاکستان کو دیوالیہ کر دیا ہے۔‘

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس ملک میں حکومت کے خلاف تحریک کا جواز بن چکا ہے۔ ’آپ کو باہر نکلنا ہوگا اور عوام کی سمندر کی لہروں سے حکومت کو دریا برد کرنا ہو گا۔‘

شیئر: