Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان سڑکوں نہیں کرپشن کے خلاف ہیں: فواد چودھری

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سڑکوں کے نہیں کرپشن کے خلاف ہیں۔
اتوار کو اسلام آباد میں فواد چوہدری نے وزیر مواصلات مراد سعید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں مواصلات کے لیے اہم ہیں لیکن عمران خان اس کرپشن کے خلاف ہیں جو سڑکوں کے نام پر کی جا رہی تھی۔
’موٹرویز ضرور تعمیر ہونے چاہئیں، سڑکوں کے بغیر ترقی کا تصور نہیں ہو سکتا۔‘
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم قرضے لے کر سڑکیں بنانے کے خلاف ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سڑکوں کے نام پر بہت بڑے کرپشن ہو رہی تھی۔ ’پیسہ ملک سے باہر جا رہا تھا۔‘
’زرداری اور شریف خاندان نے پاکستان سے پیسہ لیا اور ملک سے باہر لگایا۔‘
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں وزارت مواصلات اپنے پاس رکھی تھی۔
’وزارت مواصلات کے حوالے سے مشہور ہوا تھا کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جب تحریک انصاف کی حکومت نے سڑکیں بنانا شروع کیں تو مسلم لیگ کا بیانیہ تبدیل ہوگیا کہ قومیں تو موٹروے سے نہیں بنتیں۔‘
سڑکوں کی تعمیر پر اٹھنے والی لاگت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مقابلے میں تحریک انصاف نے گم لاگت میں موٹرویز تعمیر کیے ہیں۔

شیئر: