Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی کے انتخابات: ایگزٹ پول میں سوشل ڈیموکریٹس کو معمولی برتری

انتخابات کے نتیجے میں 16 سال تک اقتدار میں رہنے والی جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے جانشین کا فیصلہ ہوگا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایگزٹ پول کے مطابق اتوار کو ہونے والے جرمنی کے عام انتخابات میں انگیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹس اور سوشل ڈیموکریٹس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔
ان انتخابات کے نتیجے میں 16 سال تک اقتدار میں رہنے والی جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے جانشین کا فیصلہ ہوگا۔ 
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے سیکٹری جنرل لارس کلنگ بیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ مل گیا ہے۔
’ایس پی ڈی کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ حاصل ہے اور ہم چاہتے ہپں کہ اولاف شولز چانسلر بن جائے۔ ‘
ان کے مطابق ایگزٹ پول میں ایس پی ڈی آگے ہے۔
ایگزٹ پول کے مطابق اولاف شولز کو لاشیٹ کے 25 فیصد کے مقابلے میں تقریبا 26 فیصد کی معمولی برتری حاصل ہے۔
خیال رہے انگیلا مرکل 16 سال اقتدار میں رہنے کے بعد رخصت ہو رہی ہیں۔
انگیلا مرکل کی جانشینی کے دوڑ میں سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار اور اعتدال پسند وزیر خزانہ اولاف شولز اور مرکل کی قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹس پارٹی کے امیدوار ارمین لاشیٹ آمنے سامنے ہیں۔
جرمنی پر ڈیڑھ دہائی سے بھی زیادہ حکمرانی کرنے والی انگیلا مرکل کو جرمنی کی ’ابدی چانسلر‘ کہا جاتا تھا۔
 

شیئر: