Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائری شیف مفت افطار خوراک تیار کررہا ہے

روزے داروں کو افطار فراہم کرکے دلی سکون محسوس ہوتا ہے- (فوٹو الشرق الاوسط)
الجزائر کی فلاحی انجمن احسان دارالحکومت میں روزے داروں کو مفت افطارخوراک پیش کررہی ہے- احسان فلاحی انجمن  نے اس مقصد کے لیے ’دارالملوک‘ نامی ریستوران کی خدمات حاصل کی ہیں- یہاں رضوان نامی  شیف روزے داروں کے لیے گرما گرم افطار خوراک مفت تیار کررہا ہے-
الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے  رضوان نے کہا کہ وہ کثیر قومی کمپنی کا ملازم ہے- متعدد رضاکار اعلی درجے کے گرما گرم کھانے روزے داروں کو پیش کرکے دلی سکون محسوس کررہے ہیں-
رضوان نے بتایا کہ وہ مرغی اور گوشت کا سوپ خاص طور پر تیار کرتے ہیں- جسے روزے دار بے حد پسند کرتے ہیں- ہمیں معلوم ہے کہ دارالمکوک ریستوران اس قدر مہنگا ہے کہ اکثر لوگ اس میں کھانے کے اخراجات کا بوجھ نہیں برداشت کرپاتے- ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ سال میں کم از کم ایک مرتبہ یہاں وہ آئیں اور ہم انہیں مفت سروس فراہم کریں وہ یہاں پسند کے کھانے طلب کریں اور ذائقے دار کھانے  ہم ان کی خدمت میں پیش کریں-
احسان انجمن روزانہ 250 افطار خوراک ضرورت مندوں اور ایسے لوگوں کو پیش کررہی ہے جو کسی وجہ سے افطار کے وقت گھر نہ پہنچ پاتے ہوں-
روزے داروں کی خدمت کرنے والوں میں رضاکار خواتین بھی شامل ہیں- جمیلہ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کی سہییلیاں یہاں ریستوران میں احسان انجمن کے سائبان تلے مفت کھانے تیار کررہی ہیں-
سامیہ اور سعاد شیخی بھی ان کے شانہ بشانہ روزے داروں کی خدمت میں لگی ہوئی ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: