Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگنل ایپ کی سروس میں خلل، امریکہ و یورپ سمیت دنیا بھر میں صارفین متاثر

واٹس ایپ کی پرائویسی پالیسی میں رد و بدل کے بعد سگنل کے استعمال میں اضافہ ہوا۔ فائل فوٹو: ان سپلیش
میسیجنگ ایپ سنگل کی سروس میں خلل پیدا ہوا ہے۔
کمپنی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ فی الحال سگنل کے استعمال میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس کے سرور میں مسائل کے باعث سروس متاثر ہوئی ہے۔
’ہم اس کو بحال کرنے پر کام کر رہے ہیں۔‘
انٹرنیٹ اور ایپس کی بندش پر نظر رکھنے والے مانیٹر ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا کہنا تھا کہ صارفین نے ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 11 بج کر پانچ منٹ پر نیٹ ورک کے مسائل کی شکایت کرنا شروع کی تھی۔
امریکہ، یورپ، ہانگ کانگ اور دنیا کے دیگر حصوں میں صارفین کو سگنل استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔
سال 2014 میں لانچ ہونے والے سگنل ایپ کا سب سے زیادہ استعمال اس وقت ہونا شروع ہوا تھا جب رواں سال کے اوائل میں فیس بک کی میسیجنگ سروس واٹس ایپ نے اپنے شرائط و ضوابط میں رد و بدل کیے جس کے بعد ذاتی معلومات تک رسائی سے متعلق سوالات کھڑے ہوگئے تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوشل میڈیا صارفین سگنل کی طرف اس وقت متوجہ ہوئے جب تکنیکی ماہر اور گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اس کے بارے میں ٹویٹ کی۔
اس کے بعد سگنل کو رواں سال مارچ تک 10 کروڑ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

 

شیئر: