Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی خراب ہونے کی صورت میں ڈرائیور کو کیا کرنا چاہیے؟

’گاڑی خراب ہونے کی صورت میں روڈ سیکیورٹی فورس سے رابطہ کیا جائے‘ ( فوٹو: عاجل)
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ شاہراہ پر گاڑی خراب ہونے کی صورت میں ڈرائیور کو ضابطوں اور ہدایات کی پابندی کرنی ہوگی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’ٹریفک حادثات سے بچنے اور ڈرائیور کی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ مرکزی شاہراہ سے گاڑی کو ہٹایا جائے‘۔
’گاڑی میں خرابی واقع ہونے کی صورت میں شاہراہ کی سائڈ پر کھڑی کردیں، انتباہی بورڈ نصب کردیں اور اشارے چلادیں تاکہ پیچھے سے آنے والے ڈرائیور آپ کو دیکھ سکیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’گاڑی خراب ہوجائے تو فوری طور پر روڈ سیکیورٹی فورس سے رابطہ کیا جائے یا مشترکہ آپریشن روم 911 پر کال کی جائے‘۔

شیئر: