Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الرس میں اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل، پانچ افراد گرفتار 

وڈیو کی مدد سے پانچوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں القصیم پولیس نے الرس کمشنری کے ایک عوامی پارک میں اجتماعی جھگڑے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قصیم پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔
پولیس نے وڈیو کی مدد سے پانچوں افراد کو نشاندہی کرکے حراست میں لیا ہے،ان میں سے دو سعودی شہری ہیں جبکہ ایک کا تعلق یمن اور دیگر دو کا شام سے ہے۔
قصیم پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: