Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران سے پاکستانی چوکی پر حملہ، ایرانی حکام کو آگاہ کردیا گیا: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’حملہ چکاب کے علاقے میں ایف سی کی چوکی پر چھوٹے ہتھیاروں سے کیا گیا‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’ایران سے دہشت گردوں نے پاکستانی علاقے میں موجود ایف سی کی چیک پوسٹس کو نشانہ بنایا۔‘
منگل کے روز جاری کیے گئے بیان میں آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ’حملہ چکاب کے علاقے میں ایف سی کی چوکی پر چھوٹے ہتھیاروں سے کیا گیا۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’حملے کے نتیجے میں سپاہی مقبول شاہ نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک دوسرے سپاہی زخمی ہوگئے۔‘
’ایرانی حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔‘
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک
اس کے علاوہ آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ ‘سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر آپریشن کیا اور اس ٹھکانے کو محاصرے میں لے لیا۔
’شدید فائرنگ کے تبادلے میں اپنے چار کمانڈروں سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔‘

شیئر: