Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کُرم میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، پانچ مغوی مزدور بازیاب

آئی ایس پی آر کے مطابق ’ 13 جولائی کو تین دہشت گرد مارے گئے۔‘ (فوٹو اے ایف پی)
پاکستان کے قبائلی علاقے کُرم ایجنسی میں اغوا شدہ مزدوروں ک بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن کے دوران فوج کے کیپٹن سمیت ایک سپاہی ہلاکت ہوئی ہے۔
جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ’ 26 جون کو کُرم میں 16 مزدور ایک موبائل ٹاور سائٹ پر کام کر رہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے انہیں اغوا کر لیا۔‘
’اگلے دن 10 مزدوروں کو رہا کر دیا گیا، جبکہ ایک مزدور کی لاش ملی۔ دیگر پانچ افراد کی بازیابی کے لیے سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’دہشت گردوں کی مسلسل نگرانی کی گئی۔ 13 جولائی کو تین دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کیپٹن باسط علی اور سپاہی حضرت بلال شہید ہوگئے۔‘
’سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی اور 15 جولائی کو باقی پانچ مزدوروں کو بھی بازیاب کروا لیا گیا۔‘
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ابھی آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ دو ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز پر حملوں میں شدت دیکھی گئی ہے۔صوبے میں سرگرم مذہبی اور علیحدگی پسند کالعدم مسلح تنظیموں کی جانب سے کوئٹہ، ژوب، بولان، تربت اور گوادر میں فورسز پر حملوں میں 30 سے زائد اہلکار اہلکار ہوچکے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی اور آپریشنز میں متعدد عسکریت پسند بھی مارے گئے ہیں۔   

شیئر: