Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 276 نئے کیسز، ویکسین کی خوراکیں دو کروڑ سے زیادہ

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 36 ہزار 268 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ جمعہ یکم اکتوبر کو 276 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
 نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے۔ امارات میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 36 ہزار 268 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکای خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 93 ہزار 853 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
وزارت کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے مزید 365 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 28 ہزار 911 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 100 ہوگئی۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 69 ہزار 82 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک دو کروڑ ایک لاکھ 21 ہزار 481 خوراکیں دی جا چکی ہیں‘۔

 

شیئر: