Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آر آر آر‘ اور ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘: عالیہ بھٹ کی دو فلموں کی ریلیز ایک ساتھ

عالیہ بھٹ کی دونوں فلمیں جنوری میں ریلیز ہوں گی۔ فوٹو عالیہ بھٹ انسٹا
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’سڑک ٹو‘ کے بعد دو بڑی فلمیں پائپ لائن میں ہیں جن کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔
آئندہ آنے والی فلموں میں ایس ایس راجا مولی کی ’آر آر آر‘ اور سنجے لیلا بھنسالی کی ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کے علاوہ آیان مکھرجی کی براہمسترا بھی شامل ہے۔ 
رواں ماہ سینما گھروں کے ممکنہ طور پر کھولے جانے کی خبروں کے بعد شائقین اور شوبز سے وابسطہ شخصیات بہت ہی پرجوش ہے۔ فلم ڈائریکٹر  اپنی فلموں کی ریلیز کے لیے تاریخیں بک کروانے میں مصروف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عالیہ بھٹ کی دو بڑی فلمیں آگے پیچھے ریلیز ہوں گی۔
دونوں فلموں ’آر آر آر‘ اور ’گنگو بائی  کاٹھیاواڑی‘ میں عالیہ بھٹ کا مرکزی کردار ہے جبکہ اجے دیوگن فلم آر آر آر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ 6 جنوری کو سنیما میں ریلیز ہوگی جبکہ ایس ایس راجا مولی کی ’آر آر آر‘ اگلے دن 7 جنوری کے لیے طے ہے۔
فلم آر آر آر کی ریلیز کی خبر شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’انڈیا کے سب سے بڑے ایکشن ڈرامہ کے لیے تیار ہو جائیں۔‘
ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ ایک ہی اداکار کی دو فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہو رہی ہوں۔ ویسے تو ان دونوں کی کہانی ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے، ایک میں ممبئی کی مافیا ملکہ کی کہانی ہے جبکہ دوسری فلم دو انقلابی شخصیات کی زندگی پر مبنی ہے۔

شیئر: