Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 3 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ، چوبیس گھنٹے میں 256 نئے مریض

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 36 ہزار 524 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ سنیچر 2 اکتوبر کو 256 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
 نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے۔ امارات میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 36 ہزار 524 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکای خبر رساں ایجنسی وام  نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ  5 ہزار 131 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
وزارت کے مطابق’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید 331 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 29 ہزار 242 ہوگئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 100 ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 42 ہزار 884 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک دو کروڑ ایک لاکھ 64 ہزار 365 خوراکیں دی جا چکی ہیں‘۔

شیئر: