Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں ایئر ایمبولنس کے حادثے میں چار افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور نرس شامل ہے(فوٹو ٹوئٹر)
ابو ظبی میں حکام  نے کہا ہے کہ  سنیچر کو ایئر ایمبولنس کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
ابوظبی پولیس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور نرس شامل ہے۔
 مرنے والوں کی شناخت پائلٹ خمیس سعید الھولی، پائلٹ ناصر محمد الراشدی، شاہد فاروق غلام اور نرس جویل فیوی ساکارا منتو کے نام سے ہوئی ہے۔
 بیان میں اس بارے میں کوئی تفصیل یا وضاحت نہیں دی گئی کہ ایئر ایمبولنس کا حادثہ کیسے اور کہاں پیش آیا تاہم بتایا گیا ہے کہ اس وقت ایک ٹیم  ڈیوٹی پر موجود تھی۔
یاد رہے کہ  ابوظبی پولیس نے چند گھنٹے قبل گہری دھند کے باعث  ٹریفک کی حد رفتار کے حوالے سے کئی پابندیاں لگائی تھیں۔
موڈر سائیکل سواروں سے کہا گیا تھا کہ وہ دھند کےباعث حد نگاہ کم ہونے کے باعث احتیاط برتیں۔

شیئر: